Jasarat News:
2026-07-23@23:28:34 GMT

امریکا : سفاک بھارتی کے ہاتھوں بیوی‘ 3 رشتے دار قتل

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جارجیا (مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی ریاست جارجیا کے شہر لاورینس ول میں معمولی گھریلو جھگڑا قتل کی ایک ہولناک واردات میں تبدیل ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی اس ہولناک واردات میں کم از کم 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ3 بچوں نے الماری میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔بچوں نے الماری کے اندر بند ہوکر موبائل فون سے پولیس کو کال کی اور چند منٹوں میں ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے تعاقب کے بعد سراغ رساں کتوں کی مدد سے ملزم کو گھر سے قریبی جنگل میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کی شناخت 51 سالہ وجے کمار کے نام سے ہوئی۔وجے کمار سے جھگڑے کے بعد ان کی اہلیہ 43 سالہ مینو ڈوگرا اپنے 3 بچوں کو لے کر رشتہ داروں کے گھر آگئی تھیں جہاں وجے بھی پہنچ گیا۔اہلیہ کے ساتھ تلخ کلامی اور رشتہ داروں سے جھگڑے کے دوران وجے نے گولی چلادی جس سے ان کی بیوی مینو ڈوگرا اور 3 رشتہ دار مارے گئے۔فائرنگ کے وقت گھر میں 12، 10 اور 7 سال کے تین بچے بھی موجود تھے جنھوں نے خود کو الماری میں چھپالیا تھا۔ہلاک ہونے والے تین رشتہ داروں کی شناخت 38 سالہ ہریش چندر، 37 سالہ ندھی چندر اور 33 سالہ گورو کمار کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیامگر اس جھگڑے کا اصل سبب ابھی تک واضح نہیں ہے۔پولیس نے تینوں بچوں کو ایک رشتہ دار کے حوالے کردیا جب کہ قاتل باپ کو تھانے منتقل کردیا جہاں تفتیش جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جھگڑے کے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا