اوستہ محمد،آوارہ کتوں نے بچوں سمیت35افرادکوبھنبھوڑدیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اوستہ محمد: بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں کتوں نے بچوں سمیت درجنوں افراد کو بھنبھوڑ دیا۔اوستہ محمد میں آوارہ کتوں نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہریوں کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود اسٹیشن گلی میں کتوں نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف کراچی میں سگ گزیدگیکے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان احمد نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی میں یکم جنوری سے اب تک کتے کے کاٹنے کے 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کتا مار مہم نہ ہونے کے باعث آوارہ کتوں میں اضافہ ہونے سے ایسے واقعات میں اضاضہ ہونے لگا ہے، شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر کتا مار مہم شروع کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اوستہ محمد کتوں نے
پڑھیں:
میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔
میرب علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی۔
میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagramاداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے میرب علی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔
بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات کھیلوں یا ہاتھوں کے مسلسل استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔