کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے باعث المناک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، لانڈھی میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید ہو گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لانڈھی کے مصروف مقام فیوچر موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریفک کی روانی کے دوران یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد معمول کے مطابق سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے انہیں زور دار ٹکر مار دی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس پر سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ امدادی عملے نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور ٹریلر ڈرائیور کے تعین کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئے ہیں، جہاں بھاری گاڑیوں کی بے قابو رفتار قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے، اور شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز