کے پی میں بارشوں اور برفباری کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 22 جنوری سے اب تک ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے جیسے حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔
جاں بحق افراد میں 7 بچے ایک مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور برفباری کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال ( اپر و لوئر دیر), مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں پیش آئے۔ بارشوں اور شدید برفباری کے باعث صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بند شاہراوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
شدید برفباری کے باعث چند بالائی علاقوں میں باقی بند شاہراوں کو بھی کھولنے کے لئے مشینری مصروف عمل ہے۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ ضلع چترال لوئر کی انتظامیہ کو جابحق افراد کے لواحقین کو امداد جلد از جلد فراہم کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل رات سے منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارشوں اور برفباری کے باعث صوبہ کے
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔