بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاری کی تعریف کی ہے۔

بین الاقوامی جریدے میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے،پاک بھارت تنازع پرامریکی ثالثی کےدعوے کوبھارت کے مسترد کرنےکے بعد تعلقات منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے۔

جریدے کے مطابق اسی بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا، پاکستان نے صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کےبعد صدرٹرمپ نےپاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا، ستمبر2025 میں وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈمارشل عاصم منیر نےوائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

جریدے میں کہا گیا ٹرمپ اورفیلڈ مارشل کےدرمیان گفتگو سکیورٹی سے بڑھ کر تجارت،سرمایہ کاری تک پھیل گئی،پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہو گیا اور پاک امریکا تعلقات کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق جولائی2025میں پاکستان اورامریکا کےدرمیان ٹیرف میں کمی کا تجارتی معاہدہ طے پایا، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور پاکستان مل کر بڑے تیل ذخائر کو ترقی دیں گے،دسمبر2025میں پاکستان نے ایف16طیاروں کے اپ گریڈ کےلیے امریکی منظوری حاصل کی۔

جریدے کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، امریکانے بی ایل اےاور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، اس کے علاوہ بھارت کےساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پرامریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہا سینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات میں نئی پیشرفت، اطالوی سفیر کا 10 ہزار ویزوں اور ملتان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی جریدے

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا