Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:19:15 GMT

چین کے ساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں: محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

چین کے ساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں: محسن نقوی

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ستمبر میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ سب محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار اور کارکردگی کے معترف ہیں، پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آپ کا کردار گراں قدر رہا ہے۔

ژاو شیرین کا کہنا تھا کہ پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے، جبکہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا، پاکستان میں قیام انتہائی خوشگوار رہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ژاو شیرین سے بھائیوں جیسا تعلق ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیر پبلک سکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات انتہائی خوشگوار اور سود مند رہی، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کروں گا اور اپنے بھائی سے ملاقات کروں گا۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ ژاو شیرین نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم