لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے سکاٹ لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء میں جگہ دیدی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے چند روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں معاملات حل نہ ہو سکے اور بالآخر آئی سی سی نے حتمی قدم اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتہ کی صبح آئی سی سی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بنگلہ دیش کے مطالبات آئی سی سی پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔ بنگلہ دیش آئی سی سی بورڈ کے فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام رہا، اسی بنیاد پر سکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ خط بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن ہیں۔ ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ سکاٹ لینڈ کو بھی باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے تاہم کرکٹ سکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کو یہ موقع ماضی کے آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی اور موجودہ عالمی درجہ بندی (14ویں نمبر) کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ 2024ء کے ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر رہا تھا جبکہ 2021 میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سب کو حیران کردیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کی جانب سے تنازعہ کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر رد عمل سامنے آگیا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش بڑا سٹیک ہولڈر ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں بھی یہی کہا تھا کہ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے پاس بہت سے پلان ہیں۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی ہم وہ تسلیم کریں گے۔ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے پابند ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ بنگلہ دیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہئے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ دوغلا رویہ قابل قبول نہیں۔ ہم بنگلادیش کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ان سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو جواب دیا کہ پاکستان کیلئے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلہ دیش کیساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔ پاکستان کے بنگلہ دیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے، ممکن ہے کہ دونوں ممالک کے بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔ ہم بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہم دونوں کا دشمن ہے۔ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹی ٹونٹی ورلڈ سکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش کی ا ئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ بورڈ کے فیصلے بورڈ کے کے بعد

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم