غزہ پیس بورڈ میں غزہ میں امن قائم ہونیکی امید پر شمولیت اختیار کی ‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں اس امید کیساتھ شمولیت اختیار کی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، وفاقی کابینہ نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا اختیار دیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیووس کا بہت اچھا دورہ رہا، ڈیووس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جنگ رکوانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے پر جنوبی ایشیا کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غزہ پیس بورڈ میں کا کہنا تھا کہ کہ غزہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔