ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز

دبئی ( سب نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں جگہ دے دی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے چند روز قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں معاملات حل نہ ہو سکے اور بالآخر آئی سی سی نے حتمی قدم اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتہ کی صبح آئی سی سی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بنگلادیش کے مطالبات آئی سی سی پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش آئی سی سی بورڈ کے فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام رہا، اسی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ خط بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن ہیں۔
ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو بھی باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے تاہم کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو یہ موقع ماضی کے آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی اور موجودہ عالمی درجہ بندی (14ویں نمبر) کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
2024 کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر رہا تھا، جبکہ 2021 میں اسکاٹ لیںڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق ٹرمپ کی 2025 کی ملک بدری مہم، سرکاری دعووں اور آزاد جانچ کے درمیان تضاد مری کی شاہراہوں سے برف صاف، نظام زندگی بحال، پولیس اور سکیورٹی ادارے سیاحوں کی راہنمائی کے لیے ہمہ وقت دستیاب، ڈی پی او.

.. متنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم رومانیہ کی اتحاد کی 167 ویں سالگرہ بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شامل کرنے کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار

اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم