آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چند روز قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو صورتِ حال واضح کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں کوئی قابلِ قبول حل سامنے نہ آ سکا۔ اس تعطل کے بعد آئی سی سی نے قواعد و ضوابط کی روشنی میں حتمی قدم اٹھاتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتے کی صبح آئی سی سی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بنگلادیش کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات آئی سی سی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔
خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بنگلادیش بورڈ، آئی سی سی کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد میں ناکام رہا، جس کے باعث متبادل ٹیم کو موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ تحریری اطلاع بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کی گئی ہے، جو خود آئی سی سی بورڈ کے رکن ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی نے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو بھی باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کرکٹ کی چیف ایگزیکٹو کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو یہ موقع محض اتفاقیہ طور پر نہیں دیا گیا بلکہ ماضی کے آئی سی سی ایونٹس میں تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی اور موجودہ عالمی درجہ بندی میں 14ویں پوزیشن کو مدنظر رکھا گیا۔ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا جبکہ 2021 کے ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو شکست دے کر اس نے عالمی کرکٹ میں سب کو حیران کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ کپ میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔