City 42:
2026-06-02@23:33:51 GMT

  سپریم کورٹ آف پاکستان نے خلع سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

امانت گشکوری : سپریم کورٹ آف پاکستان نے خلع سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ نے نکاح کو ظلم کی بنیاد پر طلاق کے ذریعے تحلیل کردیا۔
فیصلے کے مطابق فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ دینے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا،سپریم کورٹ نے خاتون کو 12 لاکھ روپے بقایا حق مہر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے مطابق بغیر واضح رضامندی دعویٰ طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا،فیملی کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی قانونی تشخیص غلط قراردے دی گئی۔
جسٹس مسرت ہلالی نے معاملے میں 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار نائلہ جاوید نے شادی ختم کرنے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی،فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ دینے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا،فیملی کورٹ نے خلع کے بدلے خاتون کو بقایا حق مہر چھوڑنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے خلع نہیں مانگا تھا،بغیر واضح رضامندی دعویٰ طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025

سپریم کورٹ کے مطابق شوہر ناصر خان نے دوران مقدمہ دوسری شادی کی،بغیر اجازت دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی اجازت یا مصالحتی کونسل کی منظوری نہیں لی، شوہر نے بیوی کو نان و نفقہ بھی فراہم نہیں کیا،جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں،ایسی صورتحال میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔

بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا فیملی کورٹ سپریم کورٹ کے مطابق کورٹ نے

پڑھیں:

اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور