بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  سنگین کارروائی کر سکتا ہے۔

 سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کی سرزمین پر کھیلنے سے انکار کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی عالمی کپ سے خارج کرکے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ  کومیگا ایونٹ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

میڈیا  رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے حالیہ تبصروں سے ناخوش ہے جنہوں  نے بنگلہ دیشی  موقف کی کھل کر حمایت کی۔  آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان بنگلہ دیش کے حق میں ووٹ دینے والا واحد رکن ملک تھا۔

رپورٹ  میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ آئی سی سی  پہلے ہی پاکستان کے موقف کا نوٹس لے چکا ہے اور پاکستان پر سخت پابندیاں عائد کر سکتا ہے جس میں اس کی تمام دو طرفہ سیریز کی معطلی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے سے انکار اور ایشیا کپ سے اخراج شامل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی