آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج دو گروپس میں لاہور پہنچے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج بدھ کو دو گروپس میں لاہور پہنچے گی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔ مہمان کھلاڑی کسی پریکٹس سیشن کے بغیر جمعرات کو پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے، جبکہ میزبان ٹیم کی تیاریاں تیسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میکسویل جیسے پانچ اہم کھلاڑی شامل نہیں، کیونکہ وہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، تاہم ٹیم میں اب بھی کئی تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جمعرات کے میچ سے قبل دونوں کپتان بدھ کی دوپہر ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ انتظامیہ نے میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مکمل کر لیا ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے تیسرے روز بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد نیٹ پریکٹس اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے۔ کھلاڑیوں میں سیریز کے حوالے سے کافی اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ سیریز موجودہ کمبی نیشن کو آزمانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی اور پاک-آسٹریلیا سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.