Express News:
2026-07-24@07:12:32 GMT

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج دو گروپس میں لاہور پہنچے گی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

لاہور:

مچل مارش کی زیر قیادت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2 گروپس میں بدھ کو لاہور پہنچے گی۔

 پلیئرز کسی پریکٹس سیشن کے بغیر جمعرات کو پاکستان سے پہلا ٹی 20 کھیلیں گے، دوسری جانب میزبان سائیڈ کی تیاریاں تیسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہیں۔

پاکستان سے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، میکسویل سمیت 5 اسٹارز شامل نہیں، یہ تمام ورلڈکپ کیلیے منتخب ہوئے ہیں، مہمان ٹیم بدھ کو2 گروپس میں لاہور آئے گی۔

مہمان پلیئرز کسی پریکٹس سیشن کے بغیر جمعرات کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، دونوں کپتان بدھ کی دوپہر ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

 تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، میچز کے کامیاب انعقاد کیلیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ادھر پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے تیسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن کے بعد نیٹ پریکٹس اورفیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔

کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوئوں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سیریز کے حوالے سے خاصا اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ سیریز موجودہ کمبی نیشن کو آزمانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، پاک آسٹریلیا سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 اگرچہ آسٹریلوی ٹیم اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں آ رہی تاہم ان کے پاس اب بھی تجربہ کار اور باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا سٹریلوی

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا