بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کرے گی، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور آئی سی سی سے بڑھ کر قومی معاملات میں حکومت کی پالیسی کو مقدم رکھا جاتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے پاس بہت سے پلان ہیں، اس معاملے پر حتمی لائحہ عمل وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے بعد طے کیا جائے گا۔ چونکہ اس وقت وزیراعظم ملک سے باہر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے پی سی بی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے، جیسے ہی حکومتی سطح پر فیصلہ سامنے آئے گا، پی سی بی کے پاس پلان اے، بی اور سی پہلے سے موجود ہیں جن پر فوری عمل کیا جا سکے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے معاملے پر بھی کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بنگلہ دیش کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، حالانکہ وہ آئی سی سی کا ایک مکمل اور برابر حیثیت رکھنے والا رکن ہے، اگر پاکستان کے معاملے میں بھارت کو رعایت دی جا سکتی ہے تو یہی اصول بنگلہ دیش پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں کسی ایک ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرے، اگر ڈکٹیشن کی پالیسی اپنائی گئی تو پاکستان کے پاس بھی اپنا واضح مؤقف موجود ہے اور وہ اس پر قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال تمام تفصیلات منظرِ عام پر لانا مناسب نہیں، تاہم جب وقت آئے گا تو قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے یاد دلایا کہ 10 مئی کو بھی ایک اہم فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد کے حالات نے یہ ثابت کیا کہ ہر فیصلے کے نتائج کو دور تک دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے محسن نقوی نے پی سی بی کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :