data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لیفٹ آرم ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں غنی گلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے میر حمزہ نے 500 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کر کے ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام نمایاں کر لیا۔

یہ اعزاز انہوں نے اسٹیٹ بینک کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل کیا، جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلی اننگ میں دو جبکہ دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی تجربہ کار اور جارحانہ بولنگ کا بھرپور اظہار کیا۔

اگرچہ غنی گلاس کو اس مقابلے میں کامیابی نہ مل سکی، تاہم میر حمزہ کی انفرادی کارکردگی میچ کا نمایاں پہلو رہی اور شائقینِ کرکٹ نے ان کی لائن اور لینتھ کی خوب داد دی۔ ان کی بولنگ میں تسلسل، نظم و ضبط اور دباؤ میں کارکردگی ایک بار پھر نمایاں دکھائی دی۔

واضح رہے کہ میر حمزہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سات ٹیسٹ میچز میں شرکت کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں 500 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرنا ان کے طویل اور کامیاب کیریئر کی عکاسی کرتا ہے، جو نوجوان فاسٹ بولرز کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک