مستفیض کے معاملے پر ہمارے جذبات مجروح ہوئے‘ ہمیں بھارت کو جواب دینا ہی تھا‘ بنگلادیشی مشیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی مشیر رضوانہ حسن نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کے معاملے پر بنگلا دیش کے جذبات مجروح ہوئے ، ہمیں بھارت کو مناسب جواب دینا ہی تھا۔ بنگلا دیش کی انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی مشیر رضوانہ حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلا دیش مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے نکالنے کی وجوہات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملکوں میں سیاسی کشیدگی جنم لیتی ہے تو کھیل اور ثقافتی تبادلے کشیدگی کو کم کرتے ہیں لیکن بھارت نے اس کے الٹ کیا۔ رضوانہ حسن کے بیان پر مختصر ترین تبصرے میں بھارتی دانشور اور سیاستدان ششی تھرور نے کہا کہ ’’وہ بالکل درست بات کر رہی ہیں‘‘۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمن کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو نہ بھیجا جائے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست پر مشیر کھیل بنگلادیش نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔بعد ازاں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے آئی سی سی کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی کہ ہمارے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔اب تازہ ترین پیشرفت میں بنگلادیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی اپنے ملک میں ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔