فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی۔ شہری نے سمندر کے راستے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق  ملزم شاہ زیب نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے فی کس ہتھیائے۔ ملزم نے شہریوں کو کینیڈا کے بجائے ایران بھجوا دیا اور وہاں محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم مظہر اقبال نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے 94 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے شہری کو شہریوں کو لاکھ روپے کو کینیڈا سمندر کے

پڑھیں:

کراچی؛ باپ بیٹے کے قتل میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم 22 سال بعد گرفتار

کراچی:

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کے دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم کو 22 سال بعد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 سال بعد دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر تلاش ڈیوائس کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے سال 2003 میں ذاتی رنجش کی بناء پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئی تھیں۔ دہرے قتل کا مقدمہ بلدیہ ٹاؤن تھانے میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم انتہائی شاطر اور چالاکی سے فرضی نام کا استعمال کرتا تھا۔

پولیس افسر نے بتایاکہ ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: جھگیوں میں مقیم خواتین اور مردوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار 3 چینی شہری رہا
  • لاہور؛ 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا تایا زاد بھائی گرفتار
  • ہر شہری کی عزت و حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر کا پیغام
  • شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری، ملزم گرفتار
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں
  • نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتا تبدیل کرانے کےلیے ہدایات جاری کر دیں
  • ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کیخلاف شکایات کے لئےکمپلینٹ سیل قائم
  • نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
  • کراچی؛ شہری سے 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی؛ باپ بیٹے کے قتل میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم 22 سال بعد گرفتار