پنجاب میں اساتذہ پر جینز، ٹی شرٹ پہننے اور میک اپ پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں اسی طرح کے اقدام کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہے۔
خواتین اساتذہ اور طالبات کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ میک اپ، اونچی ہیلس یا مہنگے زیورات پہن کر اسکول نہ آئیں، اس کے علاوہ خواتین اساتذہ کو دوپٹہ یا حجاب کے ساتھ شلوار قمیض پہننے کا کہا گیا ہے۔
نئے ڈریس کوڈ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرنے والے لباس کا استعمال کریں۔
محکمہ تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نجی اسکولوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈریس کوڈ نافذ کریں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور ثقافتی اصولوں کے احترام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی کے مطابق کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کراچی سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاؤچ، پان اور گٹکے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ نوشی اور منشیات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پرنسپل کو کالج کی حدود میں منشیات سے پاک ماحول یقینی بنانا ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز کے اطراف میں تمباکو و منشیات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔