عمران خان جب تک سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کرینگے مسئلہ حل نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب تک سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کرینگے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا، لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء ن لیگ نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
سیاسی مسائل سیاستدان ہی گفتگو کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے بھی سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار تھے لیکن اگروہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہوں تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنے چاہئیں لیکن سب کو علم ہے کہ کون مل کر بات کرنے کو تیار نہیں۔(جاری ہے)
بلوچستان کے معاملے پر اگر پیش رفت ہوئی تو نواز شریف بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ بلوچستان میں پی ٹی آئی سٹیک ہولڈر نہیں ہے۔بلوچستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر مسائل حل کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکی ڈاکٹروں نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ وہ شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے لیکن اس پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کی بریگیڈ سے ہر کسی کو مسئلہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو کل پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کرنی چاہیے تھے۔ اگر وہ اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے، تو وہ عہدےسے کوتاہی کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناء ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا۔ کچھ نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں۔ سندھ کے نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے آخرپاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اپنی جگہ بنانی ہے۔نہری پانی پر معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ہم نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو یقین دلایا ہے کہ پانی کی تقسیم کا معاملہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل ہوگا۔ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں۔ نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کرینگے تو وہاں جلسے کرینگے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ سینئر سیاستدان کے طور پر بلوچستان کے مسائل میں اپنا کردار ادا کریں۔ نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچستان میں امن کیلئے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کریں گے۔ نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے میں دلچسپی لے کر اس کا حل نکالیں گے۔ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلی تھے۔ تب بلوچستان میں ترقی ہوئی تھی۔ بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آیا جس کی وجہ سے صورتحال یہاں تک پہنچی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ثناء اللہ نواز شریف رانا ثناء پی ٹی آئی نے کہا کہ سے گفتگو بات کرنے نہیں کر
پڑھیں:
سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹووزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔