آئیسکو نے نیپرا سے 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئیسکو نے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں آئیسکو کی ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، آئیسکو نے 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز میں اضافہ بھی درخواست میں شامل ہے۔
آئیسکو نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی۔
نیپرا اتھارٹی آئیسکو کی طرف سے دی گئی تفصیلات پر برہم ہوگئی اور آئیسکو چیف سے پوچھے گئے سوالات پر ملے جوابات غیر تسلی بخش قرار دے دیے۔
ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے آئیسکو کی دوبارہ سماعت رکھنے کی سفارش کردی اور کہا کہ آئیسکو چیف کی نااہلی پر فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے، سی ای او آئیسکو اتنی بڑی کمپنی چلانے کے اہل نہیں۔
ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ آئیسکو پہلے ہی نجکاری کی فہرست میں ہے اور اوپر سے یہ نااہلی کیسے برداشت ہوگی؟ ہمیں آئیسکو صارفین کا خیال ہے لیکن آئیسکو اعلیٰ سطح کی انتظامیہ کی نا اہلی پر افسوس ہے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔