یہ سرزمین ہماری ہے، اس پر اختیار بھی ہمارا ہو گا، سید علی رضوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ ہماری شناخت، ہماری غیرت، اور ہمارا وقار ہیں۔ ان زمینوں پر حق یہاں کے عوام کا ہے۔ اگر کوئی ہمارے وسائل پر ناجائز نظر رکھتا ہے، تو یاد رکھے ہم پہاڑوں کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ صرف پتھر نہیں، یہ ہماری شناخت، ہماری غیرت، اور ہمارا وقار ہیں۔ ان زمینوں پر حق یہاں کے عوام کا ہے۔ اگر کوئی ہمارے وسائل پر ناجائز نظر رکھتا ہے، تو یاد رکھے ہم پہاڑوں کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہوں گے، نہ کسی کو قبضہ کرنے دیں گے، نہ اپنے حق سے پیچھے ہٹیں گے۔ ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ ہم آئینی شناخت، خودمختاری اور وسائل پر مکمل اختیار چاہتے ہیں صرف نعرے نہیں۔ ریاست اگر مخلص ہے تو ہمیں بھی وہی حقوق دے جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہیں۔ وزیرِاعظم پاکستان کے حالیہ بیان کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں حقوق دینے کی بجائے ہماری زمینوں اور وسائل پر قبضے کی سوچ جھلکتی ہے۔ یہ سرزمین ہماری ہے، اور اس پر اختیار بھی ہمارا ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے سید علی رضوی
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔