بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے حالیہ دنوں میں اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کو چونکا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے نمایاں طور پر وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد ان کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ہلکی ٹی شرٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد حیران رہ گئی۔ کچھ صارفین نے تو ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کی نسبت کافی دبلا نظر آ رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by TellyMasala (@tellymasala)

مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: "کیا طبیعت ٹھیک نہیں کپل کی؟" جب کہ ایک اور نے کہا: "ٹینشن میں وزن کم ہوگیا؟" کچھ نے تو یہ بھی پوچھا کہ "کپل بھائی، بیمار چل رہے ہو کیا؟ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟"

رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا۔ وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر سخت ٹریننگ کرتے ہیں، جس میں دو گھنٹے کی جم ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی تربیت بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپل نے یہ معمول فروری سے اپنایا ہوا ہے اور مسلسل اس پر عمل پیرا ہیں۔

اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کپل شرما نے کُل کتنے کلو وزن کم کیا ہے، تاہم پچھلے دنوں کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے 11 کلو وزن کم کیا تھا۔

کامیڈی کے بادشاہ کی یہ نئی فٹنس جنّون اور حیران کن تبدیلی مداحوں کے لیے جہاں خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے، وہیں بہت سے لوگ ان کی صحت سے متعلق فکر مند بھی نظر آ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپل شرما اس نئے روپ میں اسٹیج یا اسکرین پر کب جلوہ گر ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کپل شرما نے رہے ہیں

پڑھیں:

رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں مسلسل ناکامی کی تصویر بنے رشبھ پنت کے بارے میں ایک اور حیران کُن انکشاف سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2025 کے پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت کو شامل کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن کپتانی کے تنازع کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے کپتانی کی شرط رکھی جبکہ فرنچائز انتظامیہ انہیں بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

فرنچائز نے رشبھ پنت کو روتوراج گییکواڑ کو کپتانی سپرد کرنے سے پہلے ٹیم میں فٹ ہونے کا موقع دینے کی بھی پیشکش کی تھی، اس سلسلے میں چنائی سپر کنگز نے صرف 2 کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا تاکہ پنت کو خریدنے کیلئے بجٹ رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ رشبھ پنت کے کپتانی کے اصرار پر فرنچائز نے مزید 3 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات

ادھر رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے کپتانی کا عہدہ دیا لیکن انکی ٹیم آئی پی ایل 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

رپورٹس پر چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • “میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • رشبھ کو چنائی سُپر کنگز نے اسکواڈ حصہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی
  • نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران