ویب ڈیسک:ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی

کراچی ،کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ