کراچی میں ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی میں مشتعل ہجوم نے ڈمپر سے ایک موٹر سائیکل سوار کے حادثے کے بعد 5 ڈمپر اور 2 واٹر ٹینکرسمیت 9 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا،
حادثہ نارتھ کراچی میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، پولیس نے گاڑیوں کو جلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے صورتحال پر قابو پانے کا دعویٰ کیا، تاہم دوسری جانب سہراب گوٹھ میں ڈمپر ڈرائیورز بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈمپر جلائے جانے کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے احتجاجاً کچرا پھینک کر سڑک بلاک کردی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ علاقوں، اہم شاہراہوں اور گلیوں میں گشت اور سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور آتشزدگی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی ڈمپر ڈی آئی جی ویسٹ سیکیورٹی کراچی مشتعل ہجوم موٹر سائیکل سوار نارتھ کراچی نذر آتش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی ڈی آئی جی ویسٹ سیکیورٹی کراچی موٹر سائیکل سوار نارتھ کراچی کراچی میں
پڑھیں:
ڈمپر جلانے کے مقدمے میں آفاق احمد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آفاق احمد ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔
آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا۔
کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ آفاق احمد و دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہیں۔