دس اپریل 2022 کا دن جمہوریت کی فتح کا نشان ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا: بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے ایک ٹویٹ میں 10 اپریل 2022 کو ہونے والی تبدیلی کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی دن کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں جب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے “دھاندلی سے مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم” کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔
بلال کیانی نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت اقتدار بچانے کے لیے پی ٹی آئی نے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا، یہاں تک کہ جھوٹ بول کر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا۔ ان کے مطابق 2018 میں نواز شریف کا مینڈیٹ چھیننے والوں نے ملک کو معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری، غربت، عالمی تنہائی اور دہشتگردی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کی مالی امداد رکوانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات کے ذریعے افواج پاکستان اور شہداء کے خلاف مہم چلائی، اور ملک میں انتشار اور فساد کی فضا کو ہوا دی۔
بلال کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ملک کو دوبارہ آئین، جمہوریت، امن و ترقی اور عوامی ریلیف کی راہ پر ڈالا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔