ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
حکومت نے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے کڑا شکنجہ تیار کرلیا، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط سے متعلق تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی شرائط کے نفاذ سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بعد ازاں محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کی مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا
وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کا اجرا کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی پاسپورٹ طلال چوہدری محسن نقوی مصطفی جمال قاضی وزیر داخلہ وزیر مملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹ طلال چوہدری محسن نقوی مصطفی جمال قاضی وزیر داخلہ وزیر مملکت داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ کی ہدایت کے لیے
پڑھیں:
رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا
رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
فیرو زپور (سب نیوز)پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم