اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات۔ ملاقات میں ای سی او رکن ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈاکٹر اسد مجید خان کو ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔ پارلمانی سفارتکاری ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق۔ ای سی او رکن ممالک کے پارلیمانوں میں قریبی تعاون، خطے کی ترقی اور پائیدار امن میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔ قومی اسمبلی آف پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی فعال اور سرگرم ممبر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کی دو مرتبہ میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔ ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کا عبوری سیکرٹیریٹ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو قومی اسمبلی میں قائم عبوری سیکرٹیریٹ کو مستقل سیکرٹیریٹ بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کا کہا۔ قومی اسمبلی میں قائم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس ای سی او رکن ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق۔ سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر اسد مجید خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری جنرل ای سی او نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل ای سی او کی اسپیکر قومی اسمبلی کو ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹیریٹ کو مستقل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل ای سی او اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسد مجید خان سی او رکن ممالک سردار ایاز صادق سی او کی
پڑھیں:
فلسطین کے حق میں کیے گئے معاہدے دراصل سازش ثابت ہو رہے ہیں، ایاز موتی والا
چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطین میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتی ممالک کہاں ہیں؟ مظلوم فلسطینیوں کے لیے اب کوئی کیوں نہیں بول رہا؟ لگتا ہے کہ حالیہ دنوں میں جو فلسطین کے حق میں معاہدے کیے گئے، دراصل وہ فلسطین کے خلاف ایک بڑی سازش کا حصہ تھے۔ ایاز میمن موتی والا نے عالمی برادری، خصوصا مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی طاقت بن کر ان مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ ظلم و بربریت کے اس طوفان کو روکنے کے لیے متحد ہو کر عملی قدم اٹھانا چاہیئے۔ ایازمیمن نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ بے گناہ جانوں کے ضیاع کا سلسلہ ختم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو لیکر امت مسلمہ اور عالمی دن میں جشن منایا گیا مگر فرعونیت کے حامل ذہن کے اسلام دشمن ممالک کی سوچ کچھ اور ہی تھی جن کا مقصد غزہ پر قبضہ اور وہاں پر نسل کشی سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔