قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستانی قومی کرکٹرنسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام کسی کو معلوم نہیں ہے سب لوگ انہیں نسیم شاہ کے نام سے ہی جانتے ہیں۔
خاتون صحافی نے انٹرویو کے دوران نسیم شاہ کے ہمشکل سے سوال کیا کہ آپ بھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتے ہوں گے کہ یہ ٹیم تو پروفیشنل کھلاڑی کو ہی ٹیم میں لے آئی۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ’بالکل ایسا ہی ہے مخالف ٹیم کے کھلاڑی چونک جاتے ہیں کہ پاکستان سے نسیم شاہ کشمیر کیسے آگیا‘۔
Kupwara youth’s stunning resemblance with Pakistan’s famous cricketer Naseem Shah #nasheemshah pic.
— Koshur newton (@KoshurNewton) April 8, 2025
نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی کا کہنا تھا کہ ’جب میں کرکٹ کھیلتا ہوں تو کھلاڑی کہتے ہیں کہ پہلا اوور نسیم شاہ کو دے دو یہ اچھی بولنگ کرتا ہے، پھر میں وہ اوور اچھے سے کرتا ہوں۔ پہلے سب مجھے نسیم شاہ کہتے ہیں اس کے بعد میرا اصل نام پوچھتے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نسیم شاہ کو 2,4 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے لوگوں نے بولا کہ تم پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کی طرح دکھتے ہو جس کے بعد میں نے ان کا ایکشن اور اسٹائل کاپی کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نسیم کی طرح بننے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ پروفیشنل بولر ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان کے جیسا ہوں لیکن پھر بھی ان کے جیسا بننے کی کوشش کر رہا ہوں‘۔
نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے بھارتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ بھارتی شخص بات کرتے ہوئے بار بار مائیک پکڑ رہا تھا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بولنگ کا تو پتہ نہیں لیکن نسیم شاہ کو مائیک پکڑنے کا بہت شوق ہے‘۔
Bowling ka to patta nai but naseem shah ko mic pakad ne ka bohot shoq h
— holdmykanger???????????? (@QaziSaifullah07) April 8, 2025
بیگ مرزا نے لکھا کہ یہ شخص نسیم شاہ اور وسیم وزیر کا مجموعہ ہے۔
Combination of naseem shah and Wasim waxir.
— Bêg Mirza (@ahmd902201) April 9, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہتے ہیں کہ دنیا میں 7 قسم کے ایک جیسی شکل کے لوگ ہوتے ہیں اور یہ سچ ہے۔
isiliye ku kehty hai 7 kism kay loog duniya mai hoty hn.. aur ya sch h
— Hufzain Shahid???????? (@bhathufzain06) April 8, 2025
بشر کمال نے کہا کہ نسیم شاہ سے مشابہت نہیں بلکہ یہ تو نسیم شاہ ہی ہیں۔
Resemblance? Abey ye toh @iNaseemShah hi hai https://t.co/30UuNtGQTk
— Bashar Kamaal (@kamaal60296) April 9, 2025
اسد نامی ایکس صارف نے کہا کہ پشاور زلمی کو اصلی نسیم شاہ نہیں مل سکا تو ان کے ہمشکل کو ٹیم میں شامل کر لیں۔
Peshawar zalmi couldn't get the real Naseem shah, Issi ko lelo. https://t.co/VC2FGwLRbX
— Asad???????? (@cheegaAsad) April 8, 2025
واضح رہے کہ نسیم شاہ کے ہمشکل کا اصل نام ندیم شیخ ہے جن کا تعلق بھارت سے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ نسیم شاہ نسیم شاہ ہمشکلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ نسیم شاہ نسیم شاہ ہمشکل نسیم شاہ کے ہمشکل کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہیں کہ
پڑھیں:
قومی بجٹ 2025-26: ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول منظور کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، بجٹ اجلاس کا آغاز 10 جون کو ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر نےکہا ہے کہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہیں ہوگا جبکہ 13 جون سے بجٹ پر بحث کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ایوان میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق اظہار خیال کا وقت دیا جائے گا۔
اسپیکر کے مطابق وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی جس کے بعد اس دن بحث سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا، جبکہ 23 جون کو مالی سال 2025-26 کے لیے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث کی جائے گی۔
مزید تفصیلات کے مطابق 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث و رائے شماری کی جائے گی۔ 26 جون کو فنانس بل 2025-26 کی قومی اسمبلی سے منظوری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس اور دیگر اہم امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے منظور شدہ شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف اسپیکر کی اجازت سے ممکن ہوگی۔
قومی اسمبلی کے اس بجٹ اجلاس کو ملکی معیشت کی سمت طے کرنے میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، جہاں حکومتی پالیسیوں، ٹیکس تجاویز اور اخراجات کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان زوردار بحث متوقع ہے۔