تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری
فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے، قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔
مجلسِ اتحاد امت پاکستان کے زیرِ اہتمام "قومی کانفرنس" بعنوان فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کا اعلامیہ جاری۔
1/2#JUIDigitalMediaCellPunjab #juipakistan ????????#StandUpForGaza pic.
— JUI Digital Media Cell Punjab (@JUIDMCPunjab) April 10, 2025
غزہ میں شہری نظام تباہ، اسپتال، اسکول سمیت رفاہی ادارے تباہ ہو چکے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل غیر مؤثر ہوچکے ہیں۔
غزہ کا 70 فیصد سے زائد علاقہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ اسپتال، تعلیمی ادارے، انتظامی اور رفاہی خدمات کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی کھلی نسل کشی ہے اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکا غیر مشروط جنگ بندی کی ہر قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں شرعی اصولوں کے تحت تمام مسلم حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کے ذریعے اسرائیل کے قبضے کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
The Palestinian leader today attended a national conference titled "Palestine and Our Responsibility"and sent a message to Muslim rulers to stand up for the oppressed Muslim in Gaza and play a full diplomatic role so that Gaza can be saved from Israeli brutality. #StandUpForGaza pic.twitter.com/kwopASkYbL
— Abdul Waheed (@waheedoffl) April 10, 2025
اعلامیے میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم سے فلسطینیوں کی بحالی کے لیے فوری فنڈ قائم کرنے اور جن ممالک نے اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کیے ان سے جنگ بندی تک تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے، فلسطین کے معاملے میں کوئی معاہدہ اس جہاد میں شرکت سے مانع نہیں ہے، سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا جائے اور پاکستان اس میں پہل کرے۔
’آپ پر جہاد فرض ہوچکا ہے‘، مفتی تقی عثمانیمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فلسطین کی جانی اور مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے، اسرائیل کو نہ اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ عالمی قوانین کی قدر، تمام مسلم حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کہ ’غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کیا جائے‘ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مسلمانوں کے خلاف بغض کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم فلسطینی مجاہدین کے لیے کچھ نہیں ک پارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نہ اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ عالمی قوانین کی قدر، امت مسلمہ قبلہ اول کے لیے لڑنے والوں کی مدد نہیں کرسکی اور صرف قراردادوں، کانفرنسوں اور مذمتوں تک محدود ہے۔
انہوں نے تمام اسلامی حکومتوں سے کھل کر کہا کہ ’آپ پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تمام مسلم حکومتوں پر جہاد کانفرنس کا اعلامیہ جاری قومی کانفرنس کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نہ نکالنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی متحدہ عرب امارات کے خلاف دبئی میں شیڈول میچ سے قبل آج پریس کانفرنس شیڈول تھی، جسے حالیہ تنازعے کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ سے متعلق حکومت سے بھی مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہونے کے بعد پی سی بی ایونٹ کھیلنے یا پھر اپنی دستبرداری کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ کہ پاک بھارت میچ میں کپتان سلمان علی آغا کو مصافحے سے روکنے پر پی سی بی نے اینڈی پائیکرافٹ کوہٹانیکامطالبہ کیا تھا اور مطالبہ نہ ماننے پرایشیا کپ سے دستبرداری کی دھمکی دی تھی۔میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی نہیں کیا تھا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔بعد ازاں، پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھی بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں احتجاجا شرکت نہیں کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم