Jang News:
2025-08-02@02:19:12 GMT
مظفر گڑھ: بس درخت سے ٹکرا گئی، 2 زائرین جاں بحق، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
مظفر گڑھ میں بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 زائرین جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
ریسیکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مظفر گڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے قریب پیش آیا ہے۔
بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں سڑک حادثات میں.
ریسیکیو حکام نے بتایا ہے کہ بس میں سوار زائرین سلطان باہو کے دربار پر حاضری کے لیے جھنگ جا رہے تھے۔
واقعے میں زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔