ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 اور 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے۔ نمائش میں فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہینڈیکرافٹس کے جدید ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔ اس کا افتتاح اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کریں گے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عوام کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کا فرنیچر دستیاب ہوگا۔