امریکی طیاروں کی خوفناک ٹکر، کانگریس ممبران بال بال بچے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکہ کے معروف ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر دو امریکن ایئرلائنز کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے رن وے پر روانگی کے لیے تیار تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق، چارلسٹن جانے والی فلائٹ 5490 (CRJ 900) نے نیویارک جانے والی فلائٹ 4522 (Embraer E175) کے ونگ ٹِپ سے ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر یا عملے کو چوٹ نہیں آئی۔
نیویارک جانے والی پرواز میں تین امریکی کانگریس اراکین بھی سوار تھے، جن میں سے ایک، نمائندہ جوش گوٹ ہائمر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ تصادم طیارے کے ٹیک آف کی اجازت کے انتظار کے دوران ہوا۔
ریگن نیشنل ایئرپورٹ کو امریکہ کا سب سے مصروف سنگل رن وے ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ مہینوں میں یہاں متعدد خطرناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
دونوں طیارے اپنی طاقت پر ٹرمینل واپس لوٹ آئے اور انہیں معائنہ کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق دونوں طیاروں کے صرف ونگلیٹ کو نقصان پہنچا ہے، اور تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
فلائٹ 5490 میں 76 مسافر اور 4 کریو ممبرز تھے جبکہ فلائٹ 4522 میں 67 مسافر اور 4 کریو سوار تھے۔ FAA نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پالیسیز کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جنوری میں اسی ایئرپورٹ پر ایک المناک حادثے میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے جب ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور علاقائی طیارہ ٹکرا گئے تھے۔ اس کے بعد مارچ میں بھی کئی خطرناک واقعات، جیسے ایک ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز اور امریکی فضائیہ کے طیاروں کا آمنا سامنا، اور کنٹرول ٹاور میں ایک جسمانی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایف اے اے نے دباؤ کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر نئی مینجمنٹ تعینات کی ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کے لیے اسٹریس مینجمنٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ