ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب: ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے پاسپورٹ بلاک ڈی پورٹ
پڑھیں:
۔وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کا لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور وزراء 2 گھنٹے تک ائرپورٹ پر موجود رہے، امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہارکیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔
دونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک کئے، پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے اظہار برہمی کیا اور انکوائری کا حکم دیا۔
ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن عملےنے کاونٹر پر روک لیا، آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی اور اپنی جیب سے انعام دیا، تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔