اسلام آباد کا پرتعیش ہوٹل آگ کی لپیٹ میں! مہمانوں کو بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد کا پرتعیش ہوٹل آگ کی لپیٹ میں! مہمانوں کو بچا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف سرینہ ہوٹل کے چھٹے فلور پر جمعہ کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہوٹل میں شدید افرا تفری پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آگ ہوٹل کی ٹاپ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے بعد سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے۔
ترجمان کے مطابق ہوٹل کے تمام مہمانوں اور عملے کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے اور تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری رہا، جبکہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ صورتحال پر جلد مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد لیا گیا
پڑھیں:
ہری پور: قربانی کا بیل بے قابو ، اناڑی قصائی رافیل طیاروں کیطرح گِرتے نظر آئے
شاہد تبسم: مہری پور سے ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ، عید قربان پر اناڑی قصائی رافیل طیاروں کی طرح گرتے اور لڑھکتے نظر آئے اور بیل؟ وہ تو جیسے جمناسٹک کے مقابلے میں آیا ہو۔
ہوا کچھ یوں کہ عید کے دن دیہاڑی لگانے کے شوق میں کچھ اناڑی قصائی میدان میں کود پڑے لیکن قربانی کا بیل نکلا بہادر اور بے قابو ہوگیا۔
ہری پور میں پیش آئے اس واقعے میں قصائی حضرات نے بیل کو قابو میں کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کی۔
مردان: آرم کالونی میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
بیل ایسی قوت اور جوش میں تھا کہ گرنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا ، ایک بار گرتا تو اگلے ہی لمحے زمین سے جمپ مار کر ایسے کھڑا ہو جاتا جیسے اولمپکس میں سونے کا تمغہ لینا ہو۔
بیل کی ایک زوردار دولتی نے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کر دیا۔ادھر قصائی تھک گئے اور اُدھر وڈیو بنانے والا بھی ہار مان گیا اور وڈیو بنانی بند کر دی۔