راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات; فوجی افسروں و جوانوں کو میڈیلز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سٹی 42 : راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات آج منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
تقریب میں دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ شہدا کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔
تقریب میں کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے نوازا گیا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع کر سکتی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید اور منظور احمد ججہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔