قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 9 ہزار600 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک قوانین کی سے زائد شہریوں زائد شہریوں نے جاری ہے
پڑھیں:
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔