کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
مقبوضہ سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔
بھارتی فوج کے مطابق جھڑپ بدھ کے روز کشتواڑ کے ایک دور دراز جنگل میں شروع ہوئی تھی، جو ہفتے تک جاری رہی۔
فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ایک اور واقعے میں کنٹرول لائن کے قریب سندربنی سیکٹر میں جمعہ کی رات ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔
یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت بدستور جاری ہے، اور بھارت کی جانب سے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔