معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ جاوید کوڈو جو کہ اپنے چھوٹے قد اور قدآوراداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، ان کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو، مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔
جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی، انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
اداکار جاوید کوڈو نے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی، مرحوم کی نماز جنازہ آج مغلپورہ میں ادا کی جائے گی۔
جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جاوید کوڈو
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا.
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔