کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ: نوم پین میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر سات اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات اوراھرتا ہوا چین شامل ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر نئے دور میں ایک اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں کی لیڈرشپ میں چین کمبوڈیا تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور کمبوڈیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔
چائنا میڈیا گروپ موجودہ سرگرمی کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے کمبوڈیا کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے، چین-کمبوڈیا کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے میڈیا کے “سرکل آف فرینڈز” کو فعال طور پر وسعت دینے، اور چین اور کمبوڈیا کے مابین مستحکم اور دور رس دوستی کو فروغ دینے، نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کے
پڑھیں:
واٹس ایپ کے 8 نئے کارآمد فیچرز بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب، خصوصیات کیا ہیں؟
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔
گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹساینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں، جس سے پرائیویسی برقرار رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، وجہ کیا نکلی؟
گیسٹ چیٹسورژن 2.25.22.13 میں متعارف ہونے والی یہ فیچر صارفین کو ایسے افراد سے بات چیت کی اجازت دے گی جن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک شیئر ایبل لنک فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے مہمان صارف ویب انٹرفیس پر ایک سے ایک (One-to-One) چیٹ کرسکیں گے۔ اس میں میڈیا شیئرنگ، کالز یا گروپ چیٹس شامل نہیں ہوں گی، تاہم سیکیورٹی کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔
سیفٹی اوور ویو اسکرینواٹس ایپ ایک نیا حفاظتی فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے جو اس وقت ظاہر ہوگا جب صارف کو کسی ایسے فرد کے ذریعے گروپ میں شامل کیا جائے جو اس کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو۔ یہ اسکرین گروپ کا نام، شامل کرنے والے کا نام اور احتیاطی ہدایات فراہم کرے گی تاکہ صارف مشکوک لنکس اور پیغامات سے بچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا منفرد فیچر متعارف، صارفین گروپ چیٹ میں اسٹیٹس شیئر کرسکیں گے
ایکسپائرنگ اسٹیٹس نوٹسورژن 2.25.22.22 میں صارفین اپنے پروفائل نوٹس کے لیے ایک ٹائمر سیٹ کرسکتے ہیں تاکہ وہ مقررہ مدت کے بعد خود بخود غائب ہوجائے۔ یہ اسٹیٹس چیٹ ہیڈر میں نمایاں طور پر ظاہر ہوں گے اور ان کے ساتھ ایموجیز شامل کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
یوزرنیم کی فیچرآئی او ایس بیٹا 25.22.10.71 میں واٹس ایپ نے ایک نیا یوزرنیم کی فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک اختیاری حفاظتی کوڈ ہوگا جو کسی کو پہلی بار پیغام بھیجنے کے لیے ضروری ہوگا۔ اس سے صرف وہ لوگ آپ سے رابطہ کرسکیں گے جنہیں آپ کا یوزرنیم اور کی دونوں معلوم ہوں۔
انسٹاگرام پروفائل لنکاینڈرائیڈ بیٹا 2.25.22.27 میں صارفین اپنی واٹس ایپ پروفائل میں ایک تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرسکیں گے۔ تصدیق شدہ لنک پر ایک ٹرسٹ لیبل بھی ظاہرہوگا تاکہ دوسروں کو یقین ہوسکے کہ اکاؤنٹ اصلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف
پروفائل فوٹو شارٹ کٹورژن 2.25.22.14 میں کچھ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ شامل کیا گیا ہے جس سے وہ ایپ کے ٹاپ بار میں اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کر کے براہ راست سیٹنگز تک پہنچ سکیں گے۔
موشن فوٹوزورژن 2.25.22.29 میں موشن فوٹوز کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین مختصر حرکت اور آڈیو کے ساتھ تصاویر شیئر کرسکیں گے، یا ایڈیٹر کے ذریعے انہیں اسٹل امیج میں تبدیل کرسکیں گے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ تمام فیچرز واٹس ایپ کو مزید انٹرایکٹو، پرائیویسی فرینڈلی اور یوزر سینٹرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام پروفائل لنک ایکسپائرنگ اسٹیٹس نوٹس پروفائل فوٹو شارٹ کٹ ٹیکنالوجی سیفٹی اوور ویو اسکرین گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس گیسٹ چیٹس مسیجنگ ایپ موشن فوٹوز میٹا واٹس ایپ یوزرنیم کی فیچر