ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
جے یو پی (نورانی ) کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے، مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی بہنوں کو بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام، اظہارِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں احتجاجی ریلی جامعہ یوسفیہ مظہرِ فرقان، سمیجہ آباد ملتان سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطین کی ماوں، بہنوں، اور معصوم بچوں کے ساتھ ہیں۔ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو غیرت مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کہا کہ مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی بہنوں کو بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل حبیب اکبر ہارونی نے کہا کہ ہمیں اسرائیل، امریکہ اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ تاجر حضرات ان تمام مصنوعات کو اپنی دکانوں پر رکھنا بند کریں، ورنہ اگلا قدم ان تمام دکانداروں اور تاجروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، جو ان مصنوعات کو اپنی دکانوں پر رکھیں گے۔ علامہ محمد طارق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، کیونکہ یہ سرزمین انبیا کرام کی مقدس سرزمین ہے، ہم اس سے بے وفائی نہیں کر سکتے۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی فیاض احمد رضوی، مفتی عمران سعیدی، مولانا امیر اظہر سعیدی، حسان فریدی، عبدالرشید سعیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جا رہا ہے نے کہا کہ ہو رہا ہے
پڑھیں:
ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔