ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء)گزشتہ دنوں ملائشیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث گرد و نواح میں خوفناک آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے پانچ پاکستانیوں نے یہ جانتے ہوئے بھی اس نہر میں چھلانگ لگادی کہ یہ نہر مگرمچھوں کی افزائش گاہ ہے ، ان پانچ پاکستانیوں نے درجنوں مقامی لوگوں اور بچوں کو صحیح سلامت واپس نکالا ۔
ان مناظر کو کچھ لوگوں نے ویڈیو میں بھی ریکارڈ کیا جس کے بعد یہ ویڈیوز ملائشیا بھر میں وائرل ہو گئیں اور ملائشیا کی ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے پاکستانیوں کی اس بے لوث جرات کو خوب سراہا ۔ ان پاکستانیوں کو ملائشین میڈیا ، سوشل میڈیا پاکستان ہائی کمیشن اور کاروباری شخصیات نے خوب پزیرائی دی ۔(جاری ہے)
PFUJ ملائشیا اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے ممبران نے مائی پاک کمیونٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے گذشتہ شب ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ان پانچوں ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی ۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی سے زیادہ ملائشین کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ بعد ازاں ملائشیا اور پاکستان کے قومی ترانے چلائے گئے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سٹیج سیکرٹری کاظم علی شاہ نے حاضرین کو 5 پاکستانیوں کی بہادری کا پورا قصہ سناتے ہوئے اپنے جوش خطابت سے حاضرین کو گرماے رکھا ۔ بعد ازاں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوے "Malaysia Pakistan Community Council " کے صدر داتو امین صدیق ، اور معروف بزنس مین اسلم بھائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ملائشیا میں پاکستانیوں کا امیج کچھ دھندلا تھا ، ان ہیروز کے بے لوث اور نڈر کارنامے کی وجہ مقامی لوگ ، ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے حقیقی کردار کو بہتر طریقے سے دیکھ سکے ہیں ۔ اور دنیا کو یہ پیغام ملا ہے ، کہ جہاں مخلوق خدا مشکل میں ہو وہاں ایک پاکستانی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کی مدد کرتا ہے ۔ ہم پوری کمیونٹی کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانیت کی اس خدمت پہ آپکو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پانچوں بہادر پاکستانیوں نے میڈیا ٹاک میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے دیکھا کہ سامنے کی طرف آگ لگی ہے ، جس سے بچنے کے لیے لوگ نہر میں کود گئے ، جس میں کافی تعداد میں مگرمچھ ہوتے ہیں ، اور اس نہر سے بچوں سمیت درجنوں لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں ، تو ہم نے اپنی جان کو اللہ کے سپرد کرکے نہر میں چھلانگ لگا دی ، ہم نے سوچا ہم شہید بھی ہوگئے تو دو چار جانیں بچا لیں گے ،یہ ہمارے لیے کافی ہے ۔ لیکن اللہ کی مدد سے ہم درجنوں لوگوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر صحیح سلامت نہر سے نکال کر لے آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس پذیرائی اور ایوارڈز کی توقع نہیں تھی ہم نے صرف رب کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے یہ اقدام کیا ۔ ۔PFUJ ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے اپنے بیان میں ان بہادروں کے جذبہ انسانیت کو سراہا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پاکستان کے شاندار تشخص کو پیش کرنے پہ ان ہیروز کو شایان شان طریقے سے سراہا جائے ۔ تقریب گاہ بار بار پاکستان زندہ باد اور پاک ملائشیا دوستی زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ منتظمین کی جانب سے پانچوں ہیروز کے لیے متعدد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملائشیا میں کے لیے
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔
کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متنازع کنالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے، لوگوں کے جائز خدشات ہیں۔ نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کنالز بنائیں پانی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی بعد میں جاگی ہمارے پاس رکارڈ موجود ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مخالفت کی، سولہ جون کو وزیر اعلی نے سمری سائن کی اور تین جولائی کو سمری وفاق کو پہنچ چکی تھی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پاس سارے خطوط موجود ہیں جو ہم نے کنالز کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کا یہی موقف ہے کہ متنازعہ کنالز نہیں بنائے جائیں، جہاں سے آپ پانی لیتے ہیں ان کو بھی بتا دیں کہ ہم آپ کا پانی لے رہے ہیں، صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، پہلے دن سے کنالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے۔ جہاں جہاں ہماری میٹنگز ہوئی وہاں ہم نے مخالفت کی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیر زمین پانی میٹھا موجود ہے اس سے کاشتکاری ہوسکتی ہے۔
رانا ثناءاللہ کا دو دن پہلے فون آیا اور انہوں نے کہا وزیر اعظم صاحب اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہیں۔
رانا ثناءاللہ سے کل اور آج بھی بات ہوئی، شہباز شریف پوری ملک کے وزیر اعظم ہیں، لوگوں کے خدشات ختم کرنے چاہیے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ملک عوام کے ساتھ ہوتا ہے۔ اکانوے کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں ہانی نہیں مل رہا ہے۔ قانونی اور آئینی طور پر جو ہمارا پانی کا شیئر بنتا ہے وہ دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن سڑکوں کو بلاک نہ کریں، ٹرکوں میں مویشی پہنسے ہوئے ہیں ان کو خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے، ایکسپورٹ کا سامان پہنسا ہوا ہے۔ میری التجہ ہے کہ لوگوں کا خیال کریں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے بات کی ہم خوش آئین قرار دیتے ہیں، اگر ہمارے طرف سے بھی شعلہ بیانی ہوئی تو بات بنے گی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، ن لیگ اپنی وزراء کو سمجھائے ورنہ پھر شاید ہم اپنے ترجمانوں کو روک نہ سکیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔