عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں رنبیر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘
View this post on InstagramA post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt)
اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ’ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا، ’سب سے بہترین لوگ‘۔
اداکار رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز شیئر کیے اور زویا اختر نے لکھا، ’ہیپی 3‘۔
نیپور کپور نے مہندی کی تقریب کی ایک پرانی تصویر انسٹا اسٹاری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میری پیاری جوڑی کو سالگرہ مبارک ہو، تم دنوں کیلئے ڈھیروں خوشیوں بھرے لمحات کی دعا ہے۔‘
اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں سادگی سے شادی کی تھی۔ فی الوقت یہ جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love & War کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس میں وکی کوشل بھی شامل ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت سے متعلق گفتگو کی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سارہ عمیر نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، حال ہی میں سارہ عمیر نجی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے پانچویں ہفتے میں ایلیمنیٹ ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ مجھے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی، کہتے ہیں دنیا میں 6 لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے ملتے جلتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میں وہ دوسری انسان ہوں جو کرینہ کی ہم شکل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس بارے میں مختلف رہی، زیادہ تر صارفین نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے نہیں ملتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالکل کرینہ کپور جیسی نہیں لگتیں لیکن بہت خوبصورت ہیں، ایک اور نے کہا کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کرینہ سے ملتی ہے، مگر آپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔
Post Views: 6