وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیورسٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔
انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1185159252803290/?rdid=QJ3hpk6zsI9UZOCq&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F15yeskFDGX%2F
انہوں نے کہا کہ مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کے
پڑھیں:
اقلیتوں کا قومی دن، نادرا کیجانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم تا 4 تا 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے نادرا نے جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ ہر شہری کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں، براہ کرم اپنی شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کے لیے اپنے علاقے میں آنے والی نادرا موبائل وین یا قریبی نادرا تشریف لائیں‘۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ