بانی نے کہا ملکی مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی نے آج کی ملاقات میں پارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ملک کے مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈران کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات آئین و قانون کی بالادستی کےلیے ہوسکتے ہیں، اپنے مقدمات عدالتوں سے لڑ کر باہر آئیں گے، ڈیل کے تحت نہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی کو اپنی ذات سے متعلق مذاکرات کا اختیار نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی مائنز اور منرلز بل پر متنازع گفتگو بند ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مجھے بریف کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی قیادت سے ملاقات کے بعد میری منظوری سے ہی بل پاس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا بل پر پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہئیں، ایک دوسرے کے خلاف باتوں کو میڈیا یا کسی فورم پر لانے سے منع کیا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کے متعلق قرارداد لانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی نے کہا نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی نے
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔