پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے, ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ، 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔
پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔
حیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔
پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا آج کا جلسہ جشنِ سندھو کے نام سے ہو گا، ہم تو اب بھی کہیں گے کہ وکلاء ہمارے جلسے میں آئیں اور فتح کاجشن مل کر منائیں۔