وفاقی بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )وفاقی بجٹ2025-26 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی. ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں، ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی.
(جاری ہے)
آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئیں تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کیلئے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی. دوسری جانبحکومت نے ریئل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جولائی میں عائد کی تھی جو کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر وصول کی جاتی تھی لیکن اب 10ماہ بعد یہ ڈیوٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا. رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے سینیئر حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے یاد رہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد عائد کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دونوں کیٹگریزکو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کیلئے ایف بی آر نے سمری بھیج دی ہے. ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر نجیب میمن نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے قانون سازی جلد کی جائے گی، وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں، جلد سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردی جائے گی.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایکسائز ڈیوٹی ایف بی آر کے مطابق جائے گی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق دیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کیلئے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کےلیے پُرعزم ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔