چلاس، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طوفانی ہواؤں سے ایک بچہ کی وجہ سے سے دیوار
پڑھیں:
دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست تبھی کرتے ہیں جب ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی پانی پر سراپا احتجاج ہیں، ہم اپنا بہت بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔