2025-09-18@16:52:14 GMT
تلاش کی گنتی: 90
«طوفانی ہواؤں»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ بھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب کے نتیجے میں پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی جبکہ 4.3 فیصد زرعی رقبہ اور 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ احسن اقبال کے مطابق حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ہے تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ...
انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں آج سے کل شام تک 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ زرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی. برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقے تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث متاثر ہو سکتے ہیں‘ زرد وارننگ کے تحت موسمی حالات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مغربی ساحل کیساتھ جنوبی انگلینڈ تا مانچسٹر تک کے علاقوں‘ ساحلی اور پہاڑی مضافات پر بھی 60 میل فی گھنٹہ سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی‘ بعض علاقو ں میں ہواﺅں کی رفتار...
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چناب و ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش سے پہاڑی ندی نالے بپھرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری و نشیبی...
جاپان میں سمندری طوفان پیپاہ جنوب مغربی علاقے کوچی پریفیکچر سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جس کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپان کے شہر شیزوکا میں بھی طوفان پیپاہ کے باعث بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان پیپاہ کے سبب تاحال 24 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 220 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں، طوفان پیپاہ واکایاما پریفیکچر سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طاقتور ہوائیں اور شدید بارشیں ہوئیں۔ طوفان پیپاہ کے سبب ٹوکیو میں سیلاب اور لینڈ...
ویتنام اس وقت قدرتی آفت کے شدید خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان “کاجیکی” ملک کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نصف ملین سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ طوفان کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پیر کی دوپہر تک مرکزی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارشیں، خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت نے تھان ہُوا اور کوآنگ بن...
سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر ہوگیا مرکزی جلوس چہلم سید الشہداء ع امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری میں اختتام پذیر ہوا،بعد از نماز ظہرین برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد کی شرکت کی دن بھر عزاداران کے مختلف حلقے سینہ کوبی اور نوحے خانی میں مصروف رہے،جلوس کے روایتی راستوں پر جگہ جگہ سبیل اور نیاز کا انتظام موجود تھا،عزاداران امام حسین ع نے میلوڈی کے شہداء چوک میں نماز مغربین ادا کی جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی حلوس اپنے رواہتی راستوں جی...
—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں سے کون کون سے وعدے کیے گئے جو وفا نہیں ہوئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی وپڈا سے منظور کیا گیا، 22 سال پہلے کراچی میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے کام ہوا تھا، اس وقت اس شہر کی آبادی 96 لاکھ تھی، مردم شماری بتاتی ہے اس شہر میں 3 کروڑ کے قریب لوگ ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، پانی کی ترسیل میں اضافہ نہیں کیا گیا، ماضی میں سارا فوکس کینجھر سے متعلق تھا، کتنے سال سے سن رہے ہیں کے فور آئے گا پانی...
محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کر دی میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں طوفان فلورس پیر کو شدیدبارش اور ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا، طوفان فلورس رواں موسم کا چھٹا اور جنوری کے بعد پہلا شدیدطوفان ہو گا۔ طوفان کا مرکز برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ شدید ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہوائیں 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ کی شدت 85 میل فی گھنٹہ تک...
سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک مسافر...
فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ Post Views: 5
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور تیز طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، مردان، پشاور، صوابی، وزیرستان اور اطراف میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، نارووال، قصور، لیہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو، مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے...
اسلام آباد:وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے کہاہےکہ گزشتہ سال حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے 41 کاریلیف ختم نہیں ہوا،انہوں نے اس سلسلےمیں پھیلائی جانے والی بعض خبروں پر اپناموقف دیتے ہوئے واضح کیاکہ یہ ریلیف ختم نہیں ہوا جوتاثردیاگیاہے وہ درست نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے اویس لغاری نے کہاکہ اوسطا ریلیف ختم کئے جانے کی بات درست نہیں اس وقت بنیادی ٹیرف میں بھی ڈیڑھ روپے تک کی کمی متوقع ہے جس کی نیپرا میں سنوائی ہوچکی ہے، اس کے علاوہ جو ریلف آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے وہ بھی اس وقت بجلی صارفین کو مل رہا ہے ایک سوال پر وفاقی وزیرنے کہاکہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی 77سالہ تاریخ میں آمدن میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں 110ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے،پاکستان ریلوے کےلئے سنہرے دور شروع ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو الائیڈ بنک لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، 348سٹیشنز الائیڈ بنک کے حوالے کئے جارہے ہیں ،60 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون تا یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس عرصے کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں...
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 30 جون تک منظور کروانا حکومتی ذمہ داری ہے، گورنر 30 جون تک بجٹ منظوری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا کہہ سکتے ہیں، بجٹ منظور نہ ہونے پر یکم جولائی سے سرکاری فنڈز کا استعمال رک جائے گا جبکہ معاشی بحران پر آرٹیکل 234 اور 235 کے تحت وفاق صوبے میں ایمرجنسی لگا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مشاورت کیے بغیر خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ منظوری سے روک رکھا ہے لیکن بجٹ شیڈول کے مطابق 24 جون کو بجٹ منظور کروانا ہے۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ، مشیر خزانہ اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو مشاورت کے لیے طلب کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں ایک عجیب و غریب واقعے نے شہریوں کو خوف اور حیرت کے ملے جلے رجحان میں مبتلا کر دیا۔شہر کے مشرقی علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب شدید طوفانی جھکڑوں کے دوران آسمان سے ایک بڑی دھاتی گنبد نما شے آکر رہائشی سڑک پر جا گری۔ گول اور چمکدار ساخت کی اس شے کو دیکھ کر لوگ پہلے تو سہم گئے، مگر پھر تجسس کے مارے موبائل فونز نکال کر تصویریں اور ویڈیوز بنانے لگے۔یہ واقعہ نارتھ پاساڈینا اسٹریٹ کے قریبی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب آسمان پر گرج چمک اور تیز ہوا کے جھکڑ اپنے عروج پر تھے۔ اچانک زوردار آواز سنائی دی، جو مقامی افراد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں لوکل انڈسٹریز کو آگئے بڑھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، موجودہ بجٹ میں عوام پر لگائے جانے والے ٹیکسز اس امر کی دلیل ہیں کہ پاکستان پر مسلط حکمران پاکستانی عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ اعداد و شمار کی ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں، ایسا لگتا بجٹ 2025-26ء عجلت میں بنایا گیا ہے بلکہ آئی ایم ایف کا دیا ہوا کاغذ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا بجٹ اس کے عوام کی معاشی ترقی کا ضامن سمجھا جاتا...
وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دیے۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.04 ارب شیئرز کے سودے...

معیشت درست سمت میں، مہنگائی پر قابو پا لیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا، وفاقی بجٹ آج، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلوبل جی ڈی پی گروتھ 2025 میں 2.8فیصد ہے۔ ہم استحکام کی جانب گامزن ہیں، کامیابی سے مہنگائی پر قابو پا لیا ہے۔ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری اکنامک ٹیم کو عیدالاضحیٰ مبارک! عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد ہے تاہم ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ریکوری کو عالمی منظرنامے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2024-25 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی جبکہ افراط زر کی شرح کم ہو کر 4.6 فیصد پر آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برس پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جو اب کم ہو کر 11 فیصد ہو چکا ہے، یہ شرح نصف سے بھی کم ہونا معیشت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، جسے نگران وزیر خزانہ نے ٹریک پر رکھا، یہ ان کی قابل...

پاکستان نے بھارت کو عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
لاہور: پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور11 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے بتایا کہ صوبہ بھر میں طوفان اور بادوباراں سے ایک شہری جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے راولپنڈی میں دو بچے چھت سے گرنے والی چیز سے اور ایک شہری سیڑھی سے گرنے سے زخمی ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق میانوالی گلزار مدینہ کالو خیل کالا باغ بازار کالا باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔ فاروق احمد نے بتایا کہ اٹک میں کچا مکان گرنے سے 22 سالہ خاتون زخمی ہوئیں، میانوالی میں تھانہ مکڑوال کی دیوار تیز ہوا کی وجہ سے گر گئی اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے طوفانی بارش سے اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹین کا شیڈ گر گیا جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے قبل سیاہ گھٹاﺅں نے دن میں ہی رات کا سماں پیدا کر دیا.(جاری ہے) راولپنڈی میں شمس آباد پر 32، پی ایم ڈی 29، گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے ادھر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، مینگورہ، چارسدہ، ہری...

وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹائیں،دن رات میں تبدیل ،سمیت گردونواح میں طوفانی بارش، تیز ہوائیں چلنے سے بجلی منقطع
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ، راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے دوران پرواز بھارتی ایئر لائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاہم سری نگر جانے والے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کر لی۔ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔ دوسری جانب شہر میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، میٹرو بس سروس متاثر ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں سے شہر میں درخت اُکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے...
15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کے مقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد سے معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بجٹ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2010ء تا 2025ء کے بجٹ اہداف کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سود ادائیگیوں اور جاری اخراجات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے بڑاچیلنج ہے، قرضوں پر مسلسل انحصار ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔تجزیاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 1044 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سبسڈیز اصلاحات مکمل طور پر ناکام ہوگئیں...
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان چل رہا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد آندھی طوفان طوفانی ہوائیں وی نیوز
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اظہارِ تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔لاہور میں اظہارِ تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم یہاں افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپا کیا، ان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا۔ پاکستان پر حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق ہے، جرمن اخبار نے آرٹیکل لکھ دیا انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا...
خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، تیز ہواؤں کے باعث درخت...
واشنگٹن: امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان اورتیز ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان نے سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لکڑی کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب تک این ایف سی فارمولا تبدیل نہیں ہوتا تب تک وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہی کچھ پتہ نہیں کہ پلان کیا تھا، ہوا میں پیسے آئے اور ہوا میں ہی چلے گئے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایف بی آر وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش...
وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق حکومت کے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 25 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض ماہانہ 0.9 فیصد اور 12.70 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔وفاقی حکومت کے مارچ 2025 کے دوران ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 652 ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ مارچ 2025 تک...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے، پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی، سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے امیر مقام نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور مٹی کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔ مزید پڑھیں: اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد علاقے متاثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لئے گرمی کا زور توڑ دیا۔ منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو...
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔گزشتہ ماہ گندم کی مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات...
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اعلانات پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن کی شرم ناک داستان سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے، بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کیے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لیے...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی اور دھرنے دینے والے اپنے دھرنے ختم کریں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی اور میں شکر گزار ہوں کہ آج اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوگا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں میں اتنا پانی نہیں...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر انڈس واٹر ٹریٹی معطل نہیں کرسکتا، اگر بھارت نے ایسا کیا تو پاکستان جواب میں انڈس واٹر ٹریٹی ختم کردے گا، بھارت کے ساتھ تجارت اور واہگہ بارڈر بند کی جارہی ہے، بھارت کے لیے پاکستانی ایئراسپیس بھی بند کردی گئی ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہمارے شہریوں کو کچھ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر انڈس واٹر ٹریٹی معطل نہیں کرسکتا، اگر بھارت نے ایسا کیا تو پاکستان جواب میں انڈس...
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا، پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے...
— فائل فوٹو بلوچستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور سرحدی علاقوں میں غیر معمولی موسمی صورتِ حال ہے۔ بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ تیز گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ، درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ لیویز فورس کو دور دراز علاقوں میں الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس موسمی صورتِ حال میں کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چلاس کے نواحی گاؤں میں طوفانی ہواؤں سے دیوار گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی تھے۔...
بغداد: عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کے طوفان نے زندگی مفلوج کر دی، 3,700 سے زائد افراد کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جب کہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔ عراقی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 1,014 افراد، جب کہ المُثنّی صوبے میں 874 مریض رجسٹر ہوئے۔ ترجمان سیف البدَر کے مطابق زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس کی تکالیف کا سامنا ہوا، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ویل چیئر پر موجود افراد کو سڑک عبور کرانے میں مدد دی، جبکہ شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ...
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، کے سی سی آئی کے ممبران اڑان پاکستان میں شرکت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے، ملک نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، بدقسمتی سے لوگ تنقید زیادہ کرتے ہیں۔ احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹی فیشل...
دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔...
ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا لیکن 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسانے سے اسلحہ عام ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا لیکن 35 لاکھ افغان مہاجرین...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔اُن کا...
سڈنی: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق، نیو...
ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ...
شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔ نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) یہ ایک مختصر لیکن سخت انتخابی مہم تھی، جس میں اکثر ایک لفظ سامنے آتا رہا، سمت کی تبدیلی۔ انتخابات سے دو ہفتے قبل قدامت پسند جماعتوں سی ڈی یو/ سی ایس یو کی طرف سے چانسلر کے امیدوار فریڈرش میرس نے کہا، ''آپ نے جرمنی میں تین برس تک بائیں بازو کی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ اب اسے جاری نہیں رکھ سکتے۔‘‘ میرس جرمن پارلیمان یا بنڈس ٹاگ میں، ایس پی ڈی اور گرین پارٹی سے مخاطب تھے، جنہوں نے 2021 سے ایف ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت کی۔ نومبر 2024 میں دو بائیں بازو اور ایک معاشی طور پر لبرل پارٹی کا اتحاد...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025ء معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ساڑھے 8 ارب کی منظوری دے دی گئی، جام کمال خانوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری...
آرمی چیف اور وزیراعظم کوعمران خان کا کوئی بھی خط نہیں ملا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز شرقپور شریف(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صنعت وپیدواررانا تنویر نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کوعمران خان کا کوئی بھی خط موصول نہیں ہوا۔اپنے آبائی حلقہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ معاشی طور پر بہت اہم رہا ہے اور اہم ترین معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ایک درست معاشی سمت میں گامزن ہو چکا ہے، پی ٹی آئی کے تمام لوگ آپس میں دست و گریباں ہو رہے اور چھوٹے...

وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہوابازی کی وزارت کوختم کردیاگیا،وزارت ہوابازی کو باضابطہ طور پر وزارت دفاع میں ضم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا جس میں پی آئی اے، پی اے اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کو تمام مراسلے اب وزارت دفاع کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت دفاع کے سیکشن افسر نے تحریری ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی تھی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کی بندرگاہ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ 50000 ڈیڈویٹ ٹنیج تک کے جہازوں کے لئے خلیج فارس تک کم خرچ اور کم وقت...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے۔ لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیےپاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا...
بنوری ٹاؤن کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، ملک میں بحران 2024ء کے الیکشن نہیں 2018ء کے الیکشن کی وجہ سے ہے، 2018ء میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں...
سابق وزیر نے 2020میں مبالغہ آرائی پر مبنی بیان دیاجس سے پی آئی اے کاتشخص متاثرہوا،بریفنگ سابق وزیر کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری (جرأت نیوز)وفاقی کابینہ نے سابق وزیر ہوا بازی کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل اور پاکستان، یورپین یونین کے درمیان ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس...

سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم
سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںگرڈ لیوی کیپٹو پاورپلانٹس آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس...
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی، فوٹو : پی آئی ڈی وفاقی کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کا پائلٹس سے متعلق دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا، سابق وزیر کے بیان سے ملک اور قومی ایئرلائن کا تشخص شدید متاثر ہوا، سابق وزیر کے بیان سے قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر...
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ایٹمی تباہی نے جاپان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا تھا۔ 7 سال تک امریکی نگرانی میں رہنے کے بعد 1952ء میں جاپان نے سان فرانسسکو معاہدے کے تحت آزادی حاصل کی لیکن خطے کی صورتحال کے پیش نظر اب بھی جاپان کو ایک ایسے اتحادی کی ضرورت تھی جو نہ صرف اس کی سلامتی کو یقینی بنائے بلکہ سرد جنگ کے دوران اسے سوویت یونین اور چین جیسی طاقتوں سے تحفظ بھی فراہم کرے۔ ایٹمی تباہی اور معاشی مشکلات کے ساتھ دفاعی طاقت محدود ہونے کی وجہ سے اس وقت جاپان نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کا راستہ اختیار کیا، اور یوں 1960 میں ’’اسٹیٹس آف فورسز ایگریمنٹ‘‘ (SOFA) کے...
پشاور: ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89 قیدیوں کو بھی پنجاب منتقل کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے اپنے مراسلے میں ہدایت کی کہ نوشہرہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو مردان جیل...
برطانیہ(نیوزڈیسک)برطانیہ میں برفانی طوفان پانچ دن رہنے کی پیشنگوئی ، محکمہ موسمیات نے 5 دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کردی ، الرٹ ایڈوائزی کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،اس دوران برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اورپہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی...
برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار...
بھارت(نیوز ڈسک)گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے...
اسلام آباد/ فیصل آباد /سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پر حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکافات عمل ہے،انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،معاملہ جائداد قرقی کی طرف جاتا ہے،سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا،عمران خان کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
انصاف کا بول بالا ہوا، عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے، وفاقی حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا جس سے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی، انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکیل...
سال2024ء کے دوران عوامی شکایات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ،وفاقی محتسب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب...