ویتنام میں طوفان “کاجیکی” کی آمد: لاکھوں افراد کا انخلا، اسکول و ہوائی اڈے بند
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ویتنام اس وقت قدرتی آفت کے شدید خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان “کاجیکی” ملک کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نصف ملین سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
طوفان کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پیر کی دوپہر تک مرکزی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارشیں، خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
حکومت نے تھان ہُوا اور کوآنگ بن صوبوں کے ہوائی اڈے بند کر دیے ہیں، جبکہ ویتنام ایئر لائنز اور وِیٹ جیٹ نے متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ تمام کشتیوں کو ساحل پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ سمندری حادثات سے بچا جا سکے۔
یہ طوفان نہ صرف ویتنام بلکہ پورے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تجارت کا 80 فیصد حصہ سمندر کے ذریعے ہوتا ہے، عالمی معیشت میں بلیو اکانومی کا حصہ 2 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالرز ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے پاس 1یک ہزار کلومیٹر سے زائد کا ساحلی علاقہ اور بحری وسائل کا عظیم اثاثہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود بلیو اکانومی کا ہماری جی ڈی پی میں حصہ صرف ایک فیصد ہے جو اس شعبے میں اصلاحات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے اڑان پاکستان وژن کے تحت سمندری شعبے میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں، پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو بہتر بنا رہے ہیں، سمندری شعبے میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تذویراتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرکے عالمی تجارتی کوریڈور تک ملک کی رسائی ممکن بنائی، بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری اور ساحلی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
پائیدار ترقی کو ایک اخلاقی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں زمین کے وسائل استعمال کرنے میں اعتدال اپنانے کی ہدایت کرتا ہے، بلیو اکانومی میں پائیدار ترقی کے لیے یہ اصول ہمارے رہنما ہونے چاہئیں، ہمیں لالچ کے بغیر ترقی کی کوششیں کرنی چاہئیں، میری ٹائم ترقی کا فائدہ سب سے پہلے ساحلی آبادیوں کو ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال ساحل سمندر میر ٹائم ترقی وسائل